امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ حماس اور دیگر مسلح گروہوں کے ہتھیار ڈالنے کے معاہدے پر اتفاق کے بعد غزہ میں امن کے لیے تیار کیے گئے 20 نکاتی منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو گیا، اسرائیلی فوج مرحلہ وار غزہ سے انخلاء کرے گی۔ 
صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کو ’تاریخی معاہدہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غزہ کے لیے میرے 20 نکاتی منصوبے پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان امریکا کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے تقریباً 9 ماہ بعد سامنے آیا ہے جبکہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار تھے۔