بھارت میں امتحانی بے ضابطگیوں اور میرٹ کے خلاف شروع ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی احتجاجی تحریک میں برسر اقتدار جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنماؤں کے بچے بھی شامل ہونے لگے ہیں۔
سی جے پی کی قیادت میں ہونے والے طلبہ احتجاج کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے متعدد رہنماؤں کے بچوں نے مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جن میں ایک نام اتر پردیش کے سابق بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سنگھ کی بیٹی اور کانٹینٹ کریئیٹر یشاسوینی راجے سنگھ کا بھی ہے، جنہوں نے دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے طلبہ احتجاج میں بھی شرکت کی تھی۔