World
امریکا: اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد کو قتل کرنیوالے لڑکے کے والد کو 15 سال قید کی سزا
امریکی ریاست جارجیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کرنے والے لڑکے کے والد کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
مصنف Hassan Shabbar51K بار پڑھا

امریکی ریاست جارجیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کرنے والے لڑکے کے والد کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 سالہ لڑکے کو 2 دن قبل عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ اب اس کے والد 55 سالہ کولن گرے کو قتل، غیر ارادی قتل اور دیگر الزامات کے تحت 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2024ء کے واقعے میں مجرم کی فائرنگ سے 2 اساتذہ اور 2 طلبہ ہلاک ہو گئے تھے۔



