غزہ میں قیامِ امن کے لیے تشکیل کردہ بورڈ آف پیس نے جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے روڈ میپ جاری کردیا، 14 روز میں روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے ٹائم فریم ورک تیار کیا جائے گا، روڈ میپ کی تکمیل مرحلہ وار ہوگی، فریم ورک کی تیاری کے بعد قومی کمیشن غزہ پٹی کے انتظامی امور سنبھالے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق بورڈ آف پیس کے تمام فریقوں نے غزہ پٹی میں قیام امن کےلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع منصوبہ کی حمایت کردی۔