بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک عدالت نے 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق مقدمے میں عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما طاہر حسین کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے جمعہ کو مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کے علاوہ چار دیگر مجرموں کو بھی عمر قید کی سزا دی۔
طاہر حسین  اور دیگر پر فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسر انکت شرما کے قتل کا الزام ہے۔