World
فضائی حملے عراقی عوام یا سرکار کیخلاف نہیں تھے، سعودی عرب
سعودی عرب کے ایک حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ برادر ملک عراق کی حکومت اور عوام سے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada57K بار پڑھا

سعودی عرب کے ایک حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ برادر ملک عراق کی حکومت اور عوام سے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔
ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومتی عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں میں فضائی حملے عراقی عوام یا سرکار کے خلاف نہیں تھے۔ فضائی حملے کے ذریعے مسلح ملیشیا گروپوں کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سعودی عہدیدار نے کہا کہ عراق میں سرگرم مسلح ملیشیا گروپوں سے سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ تھا۔ ملیشیا گروپوں نے سعودی عرب کے اہم شہری اور اقتصادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، فضائی حملے ملیشیا گروپوں کے عسکری گوداموں تک محدود تھے۔



