World
ایران جنگ کے باعث برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح
برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت نومبر 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اس وقت پیٹرول 160 پنس اور ڈیزل 179 پنس فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada41K بار پڑھا

برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت نومبر 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اس وقت پیٹرول 160 پنس اور ڈیزل 179 پنس فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
ایندھن مہنگا ہونے سے برطانوی شہریوں پر مالی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ گاڑی کا ٹینک بھرنے کی لاگت 88 پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ خام تیل مہنگا اور برطانیہ میں ایندھن کی قیمتیں برقرار ہیں۔
اس حوالے سے برطانوی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باعث برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس سے سالانہ تعطیلات پر روانہ ہونے والے لاکھوں گھرانوں پر مالی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔



