World
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان برین ہیمرج و موت کی افواہوں کے بعد منظرِ عام پر آ گئے
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن دماغ میں خون بہنے، کومے میں جانے اور موت سے متعلق غیر مصدقہ افواہوں کے بعد منظرِ عام پر آ گئے۔
مصنف Rubab Shakeel97K بار پڑھا

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن دماغ میں خون بہنے، کومے میں جانے اور موت سے متعلق غیر مصدقہ افواہوں کے بعد منظرِ عام پر آ گئے۔
شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں کم جونگ اُن کو ملبوسات اور جوتوں کی نمائش کا معائنہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کم جونگ اُن نے حال ہی میں قومی ملبوسات اور جوتوں کی نمائش کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ ری سول جو اور بیٹی کم جو اے بھی ان کے ہمراہ تھیں، تصاویر میں انہیں نمائش میں رکھی مصنوعات کا جائزہ لیتے اور حکام سے بات چیت کرتے دیکھا گیا۔
کم جونگ ان شدید موٹاپے کا شکار، والد کی طرح دل کے امراض کا خطرہ: جنوبی کوریا کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف


