امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں انتخابی دھاندلی کے الزام میں گرین کارڈ رکھنے والے 28 افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے جن میں 2 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق دونوں بھارتی شہری اماندیپ کور اور کملیش شاہ پر ووٹر کے طور پر غیر قانونی اندراج اور نومبر 2024ء کے امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا الزام ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کارروائی کے دوران 11 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم دونوں بھارتی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔