World
امریکی سینیٹرز کا پینٹاگون سے ایران جنگ کی حقیقی لاگت ظاہر کرنے کا مطالبہ
امریکا کے ڈیموکریٹ سینیٹرز نے پینٹاگون سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ پر آنے والے مجموعی اخراجات کی تفصیلات ظاہر کرے۔
مصنف Wajiha Naz100K بار پڑھا

امریکا کے ڈیموکریٹ سینیٹرز نے پینٹاگون سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ پر آنے والے مجموعی اخراجات کی تفصیلات ظاہر کرے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس جنگ کی حقیقی لاگت چھپانے کی مسلسل کوششیں اشتعال انگیز اور ناقابلِ قبول ہیں۔
امریکی اخبار ’یو ایس اے ٹوڈے‘ کے مطابق سینیٹر الزبتھ وارن کی قیادت میں 5 سینیٹرز نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کو خط لکھ کر امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کے تخمینے، مرمت کے لیے مقررہ مدت اور متبادل تنصیبات پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
ایران جنگ کی اصل لاگت کتنی؟ امریکہ میں 25 ارب سے 1 ٹریلین ڈالر تک تخمینہ


