World
نیتن یاہو کی انتخابی مہم میں حمایت نہیں کروں گا: جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی انتخابی مہم میں حمایت نہیں کروں گا۔
مصنف Wajiha Naz98K بار پڑھا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی انتخابی مہم میں حمایت نہیں کروں گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے بعد جے ڈی وینس نے خود کو اسرائیل کی انتخابی سیاست سے الگ کر لیا ہے۔
ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران امریکی نائب صدر سے پوچھا گیا کہ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی رہنما کی کھلے عام حمایت کے بعد کیا وہ نیتن یاہو کی توثیق کرتے ہیں؟
امریکی وزیر جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، رپورٹ


