World
یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
روس کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی یانڈیکس کے ڈیٹا سینٹرز کو یوکرین کے ڈرون حملوں سے شدید نقصان پہنچنے کے نتیجے میں لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
مصنف Fatima77K بار پڑھا

روس کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی یانڈیکس کے ڈیٹا سینٹرز کو یوکرین کے ڈرون حملوں سے شدید نقصان پہنچنے کے نتیجے میں لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یانڈیکس کے ڈیٹا سینٹرز کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بعض صارفین تو کئی روز تک اپنی رقم تک رسائی حاصل نہیں کر سکے جب کہ کچھ افراد کے لیے کھانا منگوانا، سفر کرنا اور گھروں میں داخل ہونا بھی مشکل ہو گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں یوکرین کے حملوں کے دوران یانڈیکس کے 5 بڑے ڈیٹا سینٹرز میں سے 3 کو نقصان پہنچا، یہ حملے روس کی جانب سے یوکرین کے ڈیٹا سینٹرز اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے بعد کیے گئے۔
یوکرین کا روسی تیل کی تنصیبات پر حملے دوبارہ کرنے کا اعلان، کریملن کا سخت ردِعمل
ولودومیر زیلنسکی کا ڈونلڈ ٹرمپ پر دھوکا دینے کا الزام، روسی تیل کی تنصیبات پر دوبارہ حملے کا اعلان


