ریاض میں تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک غیر ملکی شہری زخمی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے ریاض میں ایک غیرملکی کی زخمی ہونےکی تصدیق کی ہے ،جو تباد شدہ میزائل کے ٹکڑوں کے نیچے آیا تھا ۔ سعودی اخبار السبق کے مطابق سول ڈیفنس کے سرکاری ترجمان نے نے

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے ریاض میں ایک غیرملکی کی زخمی ہونےکی تصدیق کی ہے ،جو تباد شدہ میزائل کے ٹکڑوں کے نیچے آیا تھا ۔ سعودی اخبار السبق کے مطابق سول ڈیفنس کے سرکاری ترجمان نے نے اعلان کیا کہ ریاض میں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ایک ایسے واقعے پر کارروائی کی جس میں ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں روکے جانے اور تباہ کیے جانے کے بعد اس کا ملبہ زمین پر گرا۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ میزائل دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا تھا۔ ملبہ گرنے کے نتیجے میں ایک غیرملکی شہری زخمی ہو گیا، جبکہ ایک رہائشی مکان اور ایک گاڑی کو جزوی مادی نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ سعودی حکام نے کل اعلان کیا تھا جنوبی سرحدی علاقے نجران میں سعودی قومی گارڈز کا اے ایچ 6 آئی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں سعودی فوجی اتحاد کے عملے کے 2 ارکان جاں بحق ہوگئے، سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے حادثے میں عملے کے دو ارکان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ فنی اور تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ سعودی وزارت نیشنل گارڈ کی حدود میں پیش آیا، تاہم ترجمان نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں حوثیوں کی جانب سے بلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جن میں متعدد بار ایئرپورٹس اور اہم توانائی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔دوسری جانب یمن کی حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے نجران کے قریب سعودی عرب کا اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، مذکورہ ہیلی کاپٹر سرحدی علاقے کے قریب حوثی ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں انجام دے رہا تھا۔



