World
یونانی سمندری حدود میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 14 افراد کو بچالیا گیا، متعدد لاپتہ
یونان کی سمندری حدود میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں۔ ایتھنز سے عرب میڈیا کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada51K بار پڑھا

یونان کی سمندری حدود میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں۔ ایتھنز سے عرب میڈیا کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں کشتیاں یونانی جزائر ساموس اور لسبوس کے قریب ڈوبیں۔حادثے کی شکار کشتیوں پر غیرقانونی تارکین وطن سوار تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز نے 14 افراد کو بچالیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔



