World
غزہ: غذائی امداد میں بڑی کٹوتی، 14 لاکھ افراد خوراک کی شدید قلت کا شکار
عالمی خوراک پروگرام نے فنڈز کی کمی کے باعث غزہ کے لیے ماہانہ غذائی امداد میں 5 لاکھ کی کٹوتی کر دی ہے۔
مصنف Rubab Shakeel78K بار پڑھا

عالمی خوراک پروگرام نے فنڈز کی کمی کے باعث غزہ کے لیے ماہانہ غذائی امداد میں 5 لاکھ کی کٹوتی کر دی ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق امداد حاصل کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ سے کم کر کے 11 لاکھ کر دی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی خوراک پروگرام نے غزہ میں خوراک کے راشن میں بھی 50 فیصد کمی کر دی ہے، جبکہ روزانہ فراہم کیے جانے والے تیار کھانوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے کم کر کے ڈیڑھ لاکھ کر دی گئی ہے۔
یو این کا غزہ میں امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور


