امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ سے نمٹنے کے معاملے میں بہت سی غلطیوں اور بنیادی نوعیت کی متعدد ناکامیوں کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے یہ بیان جنگ کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے جانی و معاشی نقصانات کے حوالے سے امریکی نیوز چینل کے ایک خصوصی عوامی پروگرام میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیا ہے۔
جے ڈی وینس نے امریکی فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعتراف کیا کہ اس معاملے میں خامیاں موجود تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات معلومات مجھ تک نہیں پہنچ پاتیں۔