World
کیٹ مڈلٹن شہزادہ ہیری سے صلح کیلئے شہزادہ ولیم پر دباؤ ڈال رہی ہیں: شاہی ذرائع کا دعویٰ
برطانوی شہزادی کیتھرین مڈلٹن نے اپنے شوہر شہزادہ ولیم پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ناراض بھائی شہزادہ ہیری سے تعلقات بہتر بنائیں۔
مصنف Naila Abbas38K بار پڑھا

برطانوی شہزادی کیتھرین مڈلٹن نے اپنے شوہر شہزادہ ولیم پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ناراض بھائی شہزادہ ہیری سے تعلقات بہتر بنائیں۔
غیر ملکی ویب سائٹ ریڈار آن لائن کے مطابق شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کیٹ مڈلٹن طویل عرصے سے جاری دونوں بھائیوں کی دوری پر تشویش کا شکار ہیں اور سمجھتی ہیں کہ اختلافات ختم ہونے کا انتظار کرنے کے بجائے بات چیت کا آغاز ہونا چاہیے۔
شاہی ذرائع کے مطابق کیٹ مڈلٹن خاندان میں صلح اور مفاہمت کی حامی ہیں اور چاہتی ہیں کہ دونوں بھائی اپنے اختلافات برقرار رہنے کے باوجود رابطے کی بحالی کی جانب قدم بڑھائیں تاہم شہزادہ ولیم اس تجویز پر آمادہ نہیں۔
شہزادہ ہیری کے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن سے متعلق مزید انکشافات 


