فرانس میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  فرانس میں پرتشدد مظاہروں کے دوران نقاب پوش افراد نے ایپل، ہرمیس اور لوئی وٹون سمیت کئی مشہور لگژری برانڈز کے اسٹورز میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں نقاب پوش افراد کو اسٹورز کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہوتے اور قیمتی سامان لے کر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فرانس: مہنگائی کیخلاف احتجاج، 143 سال پرانا تاریخی ٹاؤن ہال نذر آتش