World
مہنگائی کیخلاف احتجاج، فرانس میں لگژری برانڈز کے اسٹورز لوٹ لیے گئے
فرانس میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔
مصنف Fatima89K بار پڑھا

فرانس میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں پرتشدد مظاہروں کے دوران نقاب پوش افراد نے ایپل، ہرمیس اور لوئی وٹون سمیت کئی مشہور لگژری برانڈز کے اسٹورز میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں نقاب پوش افراد کو اسٹورز کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہوتے اور قیمتی سامان لے کر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فرانس: مہنگائی کیخلاف احتجاج، 143 سال پرانا تاریخی ٹاؤن ہال نذر آتش
فرانس میں مہنگائی اور عوامی مسائل کیخلاف ملک گیر احتجاج ، 272 افراد گرفتار 


