World
ٹیسلا کی اڑنیوالی کار سے متعلق ایلون مسک کی حیرت انگیز پیشگوئی
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اُڑنے والی کار ’روڈسٹر‘ کے بارے میں نئی حیرت انگیز پیش گوئی کر دی۔
مصنف Fatima20K بار پڑھا

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اُڑنے والی کار ’روڈسٹر‘ کے بارے میں نئی حیرت انگیز پیش گوئی کر دی۔
ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مستقبل میں اس گاڑی کو آواز کی نصف رفتار سے زیادہ رفتار کے ساتھ اسنیک ریور یا گرینڈ کینین کے اوپر اڑتے اور پھر دوبارہ زمین پر اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ٹیسلا نے نئی الیکٹرک اسپورٹس کار ’روڈسٹر‘ متعارف کروائی ہے جو ہوا میں اڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
اس کار کی ویڈیوز منظرِ عام پر آتے ہی اس کی شاندار کارکردگی دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔
ٹیسلا نے اڑنے والی کار متعارف کروا دی، حیرت انگیز ویڈیوز وائرل


