منامہ میں خلیج تعاون کونسل اور روس کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا 9واں مشترکہ وزارتی اجلاس ہوا جہاں خلیجی ممالک نے ایران سے قرارداد 2817 پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔ 
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک نے روس سے ایران کو قرارداد پر عملدرآمد پر آمادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
بحرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کی سلامتی، علاقائی سلامتی کا بنیادی ستون ہے۔