اسرائیل سے آسٹریا جانے والی پرواز کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔ 
فلائیٹ ڈیٹا کے مطابق آسٹرین ایئرلائن کی پرواز تل ابیب سے ویانا جا رہی تھی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں تقریر کے لیے جانے والے نوجوانوں کا وفد بھی جہاز میں سوار ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں بم یا مشکوک چیز کی موجودگی کے شبے میں ایمرجنسی کوڈ کیا گیا۔