World
ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتا جس سے روس مذاکرات کی میز سے دور چلا جائے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتا جس سے روس مذاکرات سے دور ہو جائے۔
مصنف Adnan Tabish30K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتا جس سے روس مذاکرات سے دور ہو جائے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روسی برآمدات سے متعلق پابندیوں اور ٹیرف کو ہٹانے کا فیصلہ روس کو مذاکرات کی میز پر برقرار رکھنے کی ایک کوشش ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس کے حوالے سے ان کا فیصلہ بہت سادہ ہے۔ میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں امن کے لیے مذاکرات کر رہا ہوں۔



