ایران کا اردن کے الازرق بیس پر امریکا کے 3 ایف35 لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 جولائی 2026ء ) ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے الازرق بیس پر امریکا کے 3 ایف35 لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پاسداران

تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 جولائی 2026ء ) ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے الازرق بیس پر امریکا کے 3 ایف35 لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ الازرق بیس پر حملے مین 3 امریکی لڑاکا طیاروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، حملے میں دشمن کے افسران اور عملے کے افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جزیرہ قیشم پر امریکی حملے کے جواب میں اردن کے الازرق بیس پر حملہ کیا۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ الازرق بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ایرانی پاسدان انقلاب نے کہا کہ ہمارے خطے میں بچوں کو قتل کرنے والی فوج کے لیے کوئی جگہ نہیں، آخری امریکی قابض فوج کو خطے سے نکالنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔



