جکارتہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 جولائی 2026ء ) جکارتہ میں 70 ہزار ایکسٹیسی گولیاں اسمگل کرنے کے الزام میں ملائیشین پائلٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق ایئرپورٹ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 39 سالہ ملائیشین پائلٹ مبینہ طور پر سوٹ کیس میں 70 ہزار سے زائد ایکسٹیسی گولیاں اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اگر عدالت میں الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت یا عمرقید ہوسکتی ہے۔ حکام کے مطابق MSO نامی پائلٹ کو بدھ کے روز سوئیکارنوہٹا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کوالالمپور سے جکارتہ پہنچنے کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا۔ایئرپورٹ کسٹمز حکام نے اگرچہ متعلقہ ایئرلائن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن پرواز کے نمبر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ملائیشین ایئرلائن کی پرواز تھی۔