سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر تباہ، اتحادی فورسز کے 2 ارکان جاں بحق
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر 2026ء) سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے نجران میں سعودی قومی گارڈز کا اے ایچ 6 آئی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں سعودی فوجی اتحاد کے عملے کے 2 ارکان جاں بحق ہوگئ

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر 2026ء) سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے نجران میں سعودی قومی گارڈز کا اے ایچ 6 آئی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں سعودی فوجی اتحاد کے عملے کے 2 ارکان جاں بحق ہوگئے، سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے حادثے میں عملے کے دو ارکان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ فنی اور تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ سعودی وزارتِ نیشنل گارڈ کی حدود میں پیش آیا، تاہم ترجمان نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں حوثیوں کی جانب سے بلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جن میں متعدد بار ایئرپورٹس اور اہم توانائی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دوسری جانب یمن کی حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے نجران کے قریب سعودی عرب کا اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، مذکورہ ہیلی کاپٹر سرحدی علاقے کے قریب حوثی ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں انجام دے رہا تھا۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں مدینہ منورہ ریجن میں بھی کشیدگی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جہاں سعودی اتحادی فورسز نے ایک کروز میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ حوثیوں کی جانب سے اس حملے کی تردید کی گئی تھی، سعودی اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی کمانڈ دشمن کے کسی بھی فضائی حملے کو ناکام بنانے کے لیے انتہائی مستعد اور الرٹ ہے۔



