سعودی عرب میں متعدد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بنگلادیشی ڈرائیور گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے ایک بنگلادیشی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس پر متعدد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے ایک بنگلادیشی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس پر متعدد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے ایک ایسے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جو ایک ویڈیو کلپ میں متعدد ٹریفک خلاف ورزیاں کرتے ہوئے دکھائی دیا تھا۔ ان خلاف ورزیوں میں گاڑی کے ڈھانچے میں تبدیلی کرنا، سامنے کی نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانا، اور گاڑی کے اندر سے شدید شور پیدا کرنا شامل ہیں۔ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکا م نے کل اعلان کیا تھا کہ مشرقی صوبے میں محکمہ انسداد منشیات نے دو بنگلادیشی نوجوانوں کو گرفتارکرلیاہے،جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق شرقیہ شہر میں مجاہد فورسز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے گشت کرنے والے دستے نے دو بنگلہ دیشی باشندوں کو نشہ آور مادہ میتھم فیٹامین کی تشہیر اور فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،اور انہیں مزید ضروری کارروائی کے لیے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریف قوانین کی پابندی کریں ،تاکہ کسی بھی قسم کی ٹریفک حادثات سے بجا جاسکے ۔ ٹریفک حکام نے شہریوں کی تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لئے ایک عوامی مہم بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین سے باخبر کرنا ہے ۔ ٹریفک پولیس کی اس مہم میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے شہری بھی حصہ لے رہے ہیں ،جس میں زیادہ تر پاکستان ،بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ شامل ہیں جو سعودی میں گاڑی چلاتے ہوئے روزی کما رہے ہیں ۔



