دبئی میں موٹر سائیکل سوار کو ٹکرمارکر موقع سے فرار ہونے پر ایک غیر ملکی ڈرائیور کو تین ہزار درہم جرمانہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر 2026ء) دبئی کی عدالت نےایک غیر ملکی ڈرائیور کو تین ہزار درہم جرمانے کی سنائی ہے ،جو ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارکر موقع سے فرار ہوا تھا ۔ میڈیا رپوٹ کے مطابق دبئی ٹریفک کور

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر 2026ء) دبئی کی عدالت نےایک غیر ملکی ڈرائیور کو تین ہزار درہم جرمانے کی سنائی ہے ،جو ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارکر موقع سے فرار ہوا تھا ۔ میڈیا رپوٹ کے مطابق دبئی ٹریفک کورٹ نے ایک غیرملکی ڈرائیور کو لاپرواہی، بے توجہی برتنے اور گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکامی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3,000 درہم جرمانہ عائد کیا ہے۔ غیرملکی ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا تھا اور اس کی موٹر سائیکل کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا۔ ڈرائیور پر الزام ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہونے کے باوجود، ڈرائیور وہاں رکے بغیر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ میڈیا کے مطابق واقعہ دبئی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جب ملزم ایک اماراتی شہری کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ اس ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جسمانی طور پر زخمی ہو گیا اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا۔ پولیس کی رپوٹ کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور جائے وقوعہ پر نہیں رکا، حالانکہ اس کی وجہ سے سائیکل سوار زخمی ہو گیا تھا۔ پبلک پراسیکیوشن نے اس پر غفلت برتتے ہوئے کسی دوسرے شخص کو جسمانی نقصان پہنچانے، کسی دوسرے کی املاک کو نقصان پہنچانے، اور کسی معقول وجہ کے بغیر حادثے کی جگہ پر نہ رکنے کے الزامات عائد کیے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تصادم کا ذمہ دار ملزم تھا، جس کی وجہ اس کی غفلت بھری ڈرائیونگ اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنا تھی۔ عدالت نے مدعا علیہ کی موجودگی میں فیصلہ سناتے ہوئے ڈرائیور پر 3,000 درہم کا جرمانہ عائد کیا۔ نفاذ احکام کے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمانہ ادا کر دیا گیا ہے اور ڈرائیور کو ٹریفک اینڈ روڈ پراسیکیوشن کے ذریعے رہا کر دیا گیا ہے۔



