World
ایران ایسی تکنیکی ترقی کا خواہاں ہے جس کے بعد کوئی دشمن حملے کی جرأت نہ کرے: ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ میزائل سازی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایران کی حالیہ کامیابیاں ایرانی عوام کی قابلِ قدر صلاحیتوں اور سائنسی استعداد کا مظہر ہیں۔
مصنف Wajiha Naz24K بار پڑھا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ میزائل سازی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایران کی حالیہ کامیابیاں ایرانی عوام کی قابلِ قدر صلاحیتوں اور سائنسی استعداد کا مظہر ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسعود پزشکیان نے مقامی تعلیمی اداروں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایسی تکنیکی ترقی کا خواہاں ہے جس کے بعد کوئی دشمن حملے کی جرأت نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ صورتِ حال سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں تاکہ ایران اس مقام تک پہنچ جائے جہاں کوئی دشمن اس پر حملہ کرنے کی جرأت نہ کرے۔
ایٹمی ہتھیار استعمال کرینگے نہ زمینی فوج بھیجنے پر غور ہورہا‘ ٹرمپ 


