World
آبنائے ہرمز: 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والا ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا
ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی بحریہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ راستہ اختیار کرنے والا آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔
مصنف Wajiha Naz21K بار پڑھا

ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی بحریہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ راستہ اختیار کرنے والا آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا سپر ٹینکر 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جارہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹکر کے نتیجے میں جہاز پر زوردار دھماکا ہوا اور اس میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔
آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت انتہائی محدود ہے: ایرانی فوج کے سربراہ


