ٹرمپ نے نڈال حسن کی غزہ میں موت براہ راست دکھانے کا فیصلہ واپس لے لیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر 2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجی میجر نڈال ملک حسن کی سزائے موت براہ راست نشر کرنے کا متنازع فیصلہ واپس لے لیا ہے، تاہم مجرم کو مقررہ تاریخ پر فائرنگ اسکواڈ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر 2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجی میجر نڈال ملک حسن کی سزائے موت براہ راست نشر کرنے کا متنازع فیصلہ واپس لے لیا ہے، تاہم مجرم کو مقررہ تاریخ پر فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا منصوبہ برقرار رکھا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ نڈال حسن کی سزائے موت براہ راست دکھانا دنیا کیلئے ایک سخت پیغام اور دہشت گردی کی روک تھام کا ذریعہ ثابت ہو سکتا تھا، تاہم بہت سے اچھے اور نیک نیت لوگ کسی شخص کو مرتے ہوئے براہ راست دیکھنا پسند نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ نڈال حسن کو 3 دسمبر 2026ء کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی، تاہم اس کارروائی کو ٹیلی ویژن یا انٹرنیٹ پر براہ راست نشر نہیں کیا جائے گا۔



