World
خواتین کے گھریلو کام اور میک اَپ سے متعلق بیان پر جاپانی وزیراعظم تنقید کی زد میں
جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کے اس بیان پر بحث چھڑ گئی ہے کہ گھریلو کام اور میک اَپ کی وجہ سے مجھے سابق مرد وزرائے اعظم کے مقابلے میں روزانہ 3 سے 4 گھنٹے زیادہ وقت صَرف کرنا پڑتا ہے۔
مصنف Naila Abbas70K بار پڑھا

جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کے اس بیان پر بحث چھڑ گئی ہے کہ گھریلو کام اور میک اَپ کی وجہ سے مجھے سابق مرد وزرائے اعظم کے مقابلے میں روزانہ 3 سے 4 گھنٹے زیادہ وقت صَرف کرنا پڑتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سانائے تاکائیچی نے پارلیمانی اجلاس کے دوران اپنے مصروف معمولات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں صبح نہانے، ناشتہ تیار کرنے، برتن دھونے اور میک اَپ کرنے میں اضافی وقت صَرف کرتی ہوں۔
سانائے تاکائیچی کے بیان پر بعض افراد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اس بیان سے خواتین کے گھریلو کاموں کو روایتی طور پر ان کی ذمے داری سمجھنے کے تصور کو تقویت ملتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سانائے تاکائیچی کو عظیم وزیرِ اعظم قرار دے دیا


