World
بھارت میں کھانے کے معاملے پر شہزادہ ولیم پریشانی میں مبتلا
برطانوی شہزادہ ولیم نے اعتراف کیا ہے کہ میں زیادہ مرچ مسالے والا کھانا برداشت نہیں کر سکتا اور تیز مرچ کھانے سے مجھے بہت پسینہ آنے لگتا ہے۔
مصنف Naila Abbas76K بار پڑھا

برطانوی شہزادہ ولیم نے اعتراف کیا ہے کہ میں زیادہ مرچ مسالے والا کھانا برداشت نہیں کر سکتا اور تیز مرچ کھانے سے مجھے بہت پسینہ آنے لگتا ہے۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم جَلد بھارت کے شہر ممبئی کا دورہ کریں گے جہاں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تقریب منعقد کی جائے گی۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران خاتون صحافی نے پرنس ولیم کو یاد دلایا کہ بھارت اپنے مسالے دار کھانوں کے لیے مشہور ہے۔
اس پر پرنس ولیم نے کہا کہ میں بہت کم مرچ مسالے والے کھانے کھاتا ہوں اور تیز مرچ کھانے سے مجھے شدید پسینہ آتا ہے جو کہ میرے لیے پریشانی کا سبب بنتا ہے۔
پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بڑے بیٹے کے کالج میں غنڈہ گردی کا شکار بننے کے خدشے سے پریشان


