World
ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کیے جائیں گے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اس کی ضرورت نہیں تاہم صدر ٹرمپ نے دیگر فوجی کارروائیوں کے امکانات کو رد نہیں کیا۔
مصنف Naila Abbas96K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اس کی ضرورت نہیں تاہم صدر ٹرمپ نے دیگر فوجی کارروائیوں کے امکانات کو رد نہیں کیا۔
نیوز میکس کو انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت ہے لیکن ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کیے جائیں گے۔
ایران پر حملے کے لیے انتہائی طاقتور غیر ایٹمی بم جسے ’مدر آف آل بمز‘ کہا جاتا ہے، استعمال کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایٹمی بم نہیں بلکہ انتہائی بڑا روایتی بم ہے۔
ایرانی قیادت میں بات کرنے والا کوئی نہیں بچا، ٹرمپ


