World
یمن: میزائل داغنے والے دو لانچرز تباہ کردیے، سعودی فوجی اتحاد
سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے علاقے صعدہ میں بیلسٹک میزائل داغنے والے دو لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔
مصنف Adnan Tabish86K بار پڑھا

سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے علاقے صعدہ میں بیلسٹک میزائل داغنے والے دو لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔
اس سے پہلے سعودی عرب کے شہروں جازان، خمیس مشیط اور ابہا میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا، تاہم کچھ دیر بعد وارننگ کو واپس لے لیا۔
ادھر برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔



