بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر 2026ء) چین میں ایک دلہن نے اپنی شادی کے موقع پر دولہے کو ایسا انوکھا اور قیمتی تحفہ دیا کہ وہ خوشی سے آبدیدہ ہوگیا، دلہن نے اپنے شوہر کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس انتہائی طاقتور گرافکس کارڈ ASUS ROG Astral GeForce RTX 5090 تحفے میں دیا، جس کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے اپنے شوہر کو حیران کرنے کیلئے ایک منفرد منصوبہ بنایا اور قیمتی تحفہ دینے سے پہلے اسے ریاضی کا ایک سوال حل کرنے کا چیلنج دے دیا۔ دلہن کی جانب سے دیے گئے سوال میں مختلف اعداد شامل تھے جنہیں جمع اور تفریق کرنے کے بعد جواب 5090 نکلتا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چینی ثقافت اور انٹرنیٹ کی زبان میں ان اعداد کے خصوصی رومانوی معنی بھی ہیں۔