کویتی حکام نے جہرا ہسپتال میں غیرملکی جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر 2026ء) کویتی حکام نے ایک غیرملکی رہائشی کو گرفتار کرلیا ہے ،جس پر خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے ہسپتال میں نوکری ڈھونٹنے کا الزام ہے ۔ کویتی میڈیا کے مطابق جہرا ہسپتال میں تعینات

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر 2026ء) کویتی حکام نے ایک غیرملکی رہائشی کو گرفتار کرلیا ہے ،جس پر خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے ہسپتال میں نوکری ڈھونٹنے کا الزام ہے ۔ کویتی میڈیا کے مطابق جہرا ہسپتال میں تعینات سیکیورٹی عملے نے ایک غیر قانونی رہائشی کو النعیم پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا، جس نے نرسنگ عملے سے گفتگو کے دوران خود کو ڈاکٹر ظاہر کیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کے بارے میں ایک رپورٹ درج کی گئی، جس کے بعد اہلکار اس جگہ پہنچے جہاں مذکورہ شخص موجود تھا۔ ملزم سے شناخت طلب کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ غیر ملکی رہائشی ہے جو کویت میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہے، اور وزارت صحت یا کسی اور طبی ادارے میں ملازم نہیں ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جب اس شخص سے پوچھا گیا کہ اس نے خود کو ڈاکٹر کیوں ظاہر کیا، تو اس نے یہ کہہ کر اپنے عمل کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی کہ وہ محض مذاق کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ کویتی حکام نے روان ہفتے میں چھ افراد کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا ، جن میں زیادہ تر غیر ملکی شامل ہیں ۔ کویتی میڈیا کے مطابق محکمہ انسدار منشیات نے چار الگ الگ کیسز میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے،جن کے قبضے سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی کثیر مقدار برآمد کی گئی ہے جس کا مقصد اسمگلنگ اور ذاتی استعمال کرنا تھا۔ کویتی وزارت داخلہ نے کے مطابق یہ کارروائیاں منشیات سے نمٹنے اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے جاری سیکیورٹی کوششوں کا حصہ ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک افراد کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔



