ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر 2026ء) سعودی عرب کے علاقے شرقیہ میں محکمہ انسداد منشیات نے دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیاہے،جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے اعلان کیا ہے کہ شرقیہ شہر میں مجاہد فورسز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے گشت کرنے والے دستے نے دو بنگلہ دیشی باشندوں کو نشہ آور اشیاء کی تشہیر اور فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،اور انہیں مزید ضروری کارروائی کے لیے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاض ریجن کی پولیس نے کل ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا ،جس پر منشیات فروخت کرنے کا الزام تھا۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق ریاض کے علاقے میں محکمہ انسداد منشیات کے ایڈمنسٹریشن کے گشتی دستوں نے ایک پاکستانی رہائشی کو نشہ آور مادے میتھمفیٹامائن کی فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ریاض پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید ضروری کارروائی کے لیے اسے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد منشیات کے حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات اسمگلروں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی کرکے سعودی سرزمیں کو منشیات کی لت سے پاک کیا جاسکے ۔ حکام نے یقین دہانی کی ہے کہ اطلاع دینے والوں کے نام ضیغہ راز میں رکھا جائے گا ، اور انہیں کسی قسم کے کوئی قانونی عمل میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔ حکام نے اس عزم کا بھی ارادہ کیا کہ سعودی سرزمیں کو منشیات سے پاک کرنا سیکورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔