بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے اسٹوڈنٹ رہنماؤں کی گرفتاری پر وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی اب خود ہی ملک دشمن بن گئے ہیں۔
بھارتی پولیس نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے صدر ابھیجیت دیپکے اور اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کو حراست میں لے لیا۔
اس حوالے سے دھروو راٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک لڑکی کو پکڑنے کیلئے 50، 50 پولیس والے پہنچے ہیں، یہ لمحہ حیران کن ہے کہ جھنڈا لہرانے پر کس طرح ایک لڑکی کو پکڑا گیا، کس طریقے سے اسے دبوچ کر وین میں ڈالا گیا۔