World
بھارتی پولیس نے کاکروچ جنتا پارٹی کے صدر ابھیجیت دیپکے اور نیہا بورا کو حراست میں لے لیا
بھارتی پولیس نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے صدر ابھیجیت دیپکے اور اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کو حراست میں لے لیا۔
مصنف fahad85K بار پڑھا

بھارتی پولیس نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے صدر ابھیجیت دیپکے اور اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کو حراست میں لے لیا۔
دہلی پولیس نے ابھجیت دیپکے کو دہلی میں ان کے گھر سے اس وقت حراست میں لیا، جب وہ کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں ’لہرا دو ترنگا‘ ریلی نکالنے والے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھجیت دیپکے کو ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں ممبئی سے دہلی پہنچنے پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے معاملے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
بھارتی اسٹوڈنٹ رہنما نیہا بورا کا ہنگامہ آرائی کرنے پر صحافی کو طنزیہ جواب


