دبئی پولیس کے اکنامک کرائمز ڈپارٹمنٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کی تبادلے سے متعلق قانونی سہولتوں کا غلط فائدہ اٹھانے والے ایک منظم گروہ کو بےنقاب کر دیا، اس سلسلے میں 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزمان ٹرانزیکشن پروسیسنگ کمپنیوں کے دفاتر کو استعمال کرتے ہوئے لائنسنس بنوانے کے خواہشمندوں سے رابطہ کرتے تھے اور انہیں ایک پڑوسی ملک سے ڈرائیونگ سیکھنے یا ٹیسٹ دیے بغیر ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دینے کا جھانسہ دیتے تھے، تاکہ اسے دبئی کی 'آر ٹی اے' سے یو اے ای لائسنس میں تبدیل کروایا جا سکے۔