World
ایف بی آئی نے گرپتونت سنگھ پنوں کو قاتلانہ حملے کے خطرے سے متعلق بتادیا
نریندر مودی کے خلاف سرگرم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو ایک بار پھر قاتلانہ حملے کا خطرہ ہے۔
مصنف Aqib Ali40K بار پڑھا

نریندر مودی کے خلاف سرگرم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو ایک بار پھر قاتلانہ حملے کا خطرہ ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں کو یہ بات ایف بی آئی نے نیو یارک میں اُن کے گھر پر جاکر بتادی۔
خالصتان کے لیے تحریک چلانے والے گرپتونت کی تنظیم کینیڈا میں 18 اکتوبر کو خالصتان کے حق میں ریفرنڈم کرانے جا رہی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق 2023ء میں پنوں پر قاتلانہ حملے کی سازش کا الزام سابق انڈین انٹلی جنس اہلکار پر ہے۔ اسی سال کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھی بھارتی اہلکاروں پر ہے۔



