بحرینی عدالت نے دو ایشیائی باشندوں کو سات کلوگرام چرس اسمگلنگ کرنے پر 15 سال قید کی سزا سنادی
منامہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 اکتوبر 2026ء ) بحرینی عدالت نے دو ایشیائی باشندوں کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 15 سال قید کی سزا سنادی ۔ بحرینی میڈیا کے مطابق ہائی کریمنل کورٹ نے تقریبا 7 کلوگرام چرس کی درآمد سے متعلق

منامہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 اکتوبر 2026ء ) بحرینی عدالت نے دو ایشیائی باشندوں کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 15 سال قید کی سزا سنادی ۔ بحرینی میڈیا کے مطابق ہائی کریمنل کورٹ نے تقریبا 7 کلوگرام چرس کی درآمد سے متعلق مقدمے میں دو ایشیائی باشندوں کو 15 سال قید اور فی کس 10 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے ایک خاتون ملزمہ کو اس کے خلاف عائد الزامات کے سلسلے میں سزا سے مستثنیٰ قرار دیا کیونکہ اس نے ایسی معلومات فراہم کی تھیں جن کی بدولت پہلے ملزم تک رسائی ممکن ہوئی۔ عدالت نے سزا کی تکمیل کے بعد تمام ملزمان کو بحرین سے مستقل طور پر بے دخل کرنے اور ضبط شدہ اشیاء کو ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب دو ایشیائی خواتین دو سوٹ کیسوں کے ساتھ بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں۔ مشین سے اسکین کرنے پرکچھ مشکوک چیزیں نظر آئیں، جس سے شبہ ہوا کہ ان میں ممنوعہ چیزیں موجود ہو سکتی ہیں۔ دونوں خواتین سے جب پوچھا گیا کہ ان کے سامان میں کچھ ممنوعہ اشیاء موجود ہیں، تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ بعد ازاں ان کے سامان کی تلاشی لینے پر تقریبا 7 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ واقعے کو انسداد منشیات کے محکمے کے سپرد کیے جانے پر، ان دونوں افراد نے بتایا کہ انہوں نے ایک اور شخص کے ساتھ یہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ ایشیائی ملک کا سفر کریں گے، وہاں سے دو سوٹ کیس وصول کریں گے اور پھر انہیں بحرین میں موجود ایک شخص کے حوالے کر دیں گے۔ اس کے بدلے میں، وہ شخص ان خواتین کی سیاحتی دورے کے اخراجات برداشت کرے گا۔ بحرینی حکام نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی روک تھام میں سکیورٹی فوسز کے ساتھ تعاون کریں ،منشیات اسمگلرز یا مشکوک افراد کی اطلاع فورا متعلقہ اداروں کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی کی جاسکے ۔



