World
مکہ مکرمہ: مسجد میں نازیبا حرکات پر خاتون سمیت 2 بنگلادیشی افراد کو سزائے موت دیدی گئی
سعودی عرب نے مکہ مکرمہ کی مسجد کے اندر نازیبا حرکات کے الزام میں خاتون سمیت 2 بنگلادیشی افراد کو سزائے موت دے دی۔
مصنف Wajiha Naz71K بار پڑھا

سعودی عرب نے مکہ مکرمہ کی مسجد کے اندر نازیبا حرکات کے الزام میں خاتون سمیت 2 بنگلادیشی افراد کو سزائے موت دے دی۔
سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد کو مکہ ریجن میں سزائے موت دی گئی۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے سزائے موت پانے والے افراد کی شناخت نذرالاسلام عبدالبصیر اور سیتی اختر کے ناموں سے کی ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق سعودی سیکیورٹی حکام نے دونوں افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد تحقیقات کے نتیجے میں ان کے خلاف الزامات عائد کیے گئے، بعد ازاں مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔



