بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے الزام عائد کیا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں میرا تعاقب کر رہی ہیں، جبکہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے اہلکار رہائش گاہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ابھیجیت دیپکے نے خدشہ ظاہر کیا کہ ترنگا مارچ سے قبل دہلی پولیس مجھے حراست میں لے سکتی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں قومی پرچم لہرانے کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہوں، اگر ملک میں ترنگا لہرانا جرم ہے تو میں اس کی سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔