ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب کی نگرانی میں ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق امیر حاتمی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک دشمن ایرانی عوام کے حقوق کا احترام نہیں کرتا۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 3 بحری جہازوں کے علاوہ کسی دشمن جہاز نے بحیرۂ عمان میں داخل ہونے کی جرأت نہیں کی، جبکہ ان تینوں جہازوں پر ایرانی فورسز نے فائرنگ کی۔
امریکا ایران کشیدگی: ٹرمپ کے پاس فوجی کارروائی کے کیا آپشنز باقی؟