World
ترکیہ: 4 صوبوں میں موسلا دھار بارش، سیلابی صورتحال، 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ترکیہ کے 4 صوبوں میں موسلا دھار بارش کے بعد شدید سیلابی صورتِ حال ہے۔
مصنف Wajiha Naz49K بار پڑھا

ترکیہ کے 4 صوبوں میں موسلا دھار بارش کے بعد شدید سیلابی صورتِ حال ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں شدید بارش کا 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پانی عمارتوں، دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا، جبکہ مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، 3 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
استنبول کے کئی علاقوں میں سیلابی پانی گاڑیوں کو بہا لے گیا، درخت گر گئے، مکانات کی چھتوں کو نقصان پہنچا، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگ پھنس گئے۔
استنبول: شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، 1 لڑکا جاں بحق


