World
امریکا: اسکول میں فائرنگ، 3 بچے اور ایک استاد ہلاک
امریکی ریاست اوریگون میں 16 سالہ لڑکے نے اسکول میں فائرنگ کر کے 3 بچوں اور ایک استاد کو قتل کر دیا۔
مصنف Sajid Ansari85K بار پڑھا

امریکی ریاست اوریگون میں 16 سالہ لڑکے نے اسکول میں فائرنگ کر کے 3 بچوں اور ایک استاد کو قتل کر دیا۔
فائرنگ سے ہلاک بچوں کی عمریں پانچ، آٹھ اور گیارہ سال معلوم ہوئی ہیں، جب کہ مقتول استاد کی عمر 54 سال تھی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے لڑکے کو قریب موجود ایک شخص نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
امریکی حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔



