سعودی اتحادی افواج کا ہوائی اڈوں پر حملوں کے جواب میں حوثی ٹھکانوں پر مئوثر آپریشن
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 اکتوبر 2026ء ) سعودی اتحادی افواج نے ہوائی اڈوں پر حملوں کے جواب میں حوثیوں کیخلاف زبردست آپریشن کرتے ہوئے کئی علاقوں میں لانچ پلیٹ فارمز تباہ کردیئے۔ میڈیا رپو

ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 اکتوبر 2026ء ) سعودی اتحادی افواج نے ہوائی اڈوں پر حملوں کے جواب میں حوثیوں کیخلاف زبردست آپریشن کرتے ہوئے کئی علاقوں میں لانچ پلیٹ فارمز تباہ کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان اتحادی افواج میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے ہم متحد ہیں، حوثیوں کی جانب سے حرمین شریفین کو نشانہ بنانے کی کوششیں گھناؤنا فعل ہے۔ ترجمان اتحادی افواج نے کہا کہ ہم نے ہوائی اڈوں پر حملوں کے جواب میں مئوثر آپریشن کیا ہے۔ ہوائی اڈوں کو نشانہ بناناہزاروں عام شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ہم نے کئی علاقوں میں حوثیوں کے لانچ پلیٹ فارمز تباہ کردیئے، ہم پہاڑوں میں موجود حوثیوں کے گوداموں پر کارروائیاں کیں، حوثیوں نے صنعا، صعدہ ، امران کی پہاڑیوں میں گودام تعمیر کئے۔



