سعودی حکام نے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں ریاض شہر میں ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 اکتوبر 2026ء ) ریاض ریجن کی پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا ہے ،جس پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق ریاض کے علاقے میں محکمہ انسداد منشیات کے ایڈمن

ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 اکتوبر 2026ء ) ریاض ریجن کی پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا ہے ،جس پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق ریاض کے علاقے میں محکمہ انسداد منشیات کے ایڈمنسٹریشن کے گشتی دستوں نے ایک پاکستانی رہائشی کو نشہ آور مادے میتھمفیٹامائن کی فروخت اور تشہیر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ریاض پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید ضروری کارروائی کے لیے اسے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملزم ایک پاکستانی شہری ہے جوکہ مزدوری کے سلسلے میں ریاض شہر میں مقیم ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکام نے روان ہفتے جدہ میں دو پاکستانی شہریوں کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جدہ گورنریٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے گشتی دستوں نے چرس کی اسمگلنگ میں ملوث دو پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیاتھا اورانہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کرنے سے قبل ان کے خلاف ضروری ضابطہ جاتی اقدامات کیے گئے تھے ۔ محکمہ انسداد منشیات کے حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات اسمگلروں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی کرکے سعودی سرزمیں کو منشیات کی لت سے پاک کیا جاسکے ۔ حکام نے یقین دہانی کی ہے کہ اطلاع دینے والوں کے نام ضیغہ راز میں رکھا جائے گا ، اور انہیں کسی قسم کے کوئی قانونی عمل میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔ حکام نے اس عزم کا بھی ارادہ کیا کہ سعودی سرزمیں کو منشیات سے پاک کرنا سیکورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔



